ٹورنامنٹ دو دوروں میں کھیلا جائے گا۔

پہلا دور
32 ٹیموں کو چار چار ٹیموں کے آٹھ گروپوں میں بانٹا گيا ہے۔
کھیل کا نظام لیگ نظام پر مبنی ہوگا، ہر ٹیم اپنے گروپ کی دوسری ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گا۔
ہر گروپ میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے والی دو ٹیمیں دوسرے دور کی اہل سمجھی جائیں گی۔

دوسرا دور
سولہ ٹیموں کا دور، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل نوک آؤٹ کے طریقے کے مطابق کھیلے جائیں گے۔